سپریم کورٹ نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھولنے کی درخواست نمٹا دی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ نے پانامہ والیم 10 سے متعلق براڈ شیٹ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ براڈشیٹ کمپنی کی پاناما جے آئی ٹی کے والیم 10 تک رسائی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے والیم 10 کھولنے کا کہا گیا تھا، ثالثی کا عمل ہو چکا ہے اب یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔