میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ  نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور درخواست کو فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سمیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہیں۔ لہذا یہ معاملہ بھی فل بینچ کے سامنے رکھ جائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کا 20جون کا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 10 کے تحت الیکشن کمیشن بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی طرح توہین عدالت کے اختیارات استعمال کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں