شوگر ملز کیس، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔منگل کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، تحریری جواب میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا۔