میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ڈائریکٹر لینڈ کا کارنامہ، میئر کے عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد این او سی جاری

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ڈائریکٹر لینڈ کا کارنامہ، میئر کے عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد این او سی جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بلدیہ اعلیٰ کا شعبہ لینڈ، لطیف آباد میں امریکی 3 سو گز کے رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر کمرشل کرنے کا معاملہ، ڈائریکٹر لینڈ نے میئر کے عہدہ سنبھالنے سے ایک دن بعد این او سی جاری، میونسپل کمشنر، سینئر ڈائریکٹر لینڈ بھی معاملے سے لاعلم، محرم علی شاند نے پلاٹ کمرشل کرنے ساتھ گراؤنڈ پلس پلس 5 منزلہ عمارت کی اجازت دے کر قواعد و ضوابط کی دہجیان بکھیر دیں، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی کمرشل کرنے کے مامرے میں ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند نے میئر حیدرآباد کاشف شورو کے عہدہ سنبھالنے سے ایک دن بعد یعنی 20 جون کو دانیال ولد محمد شریف خان اور محمد محسن خان ولد محمد مد نعیم خان کے نام سے ایک لیٹر نکالا گیا جس کے مطابق لطیف آباد نمبر 6 کے بلاک ڈی میں موجود 300 اسکوائر یارڈ کے پلاٹ نمبر 49 کو کمرشل میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ اس پلاٹ پر گراؤنڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی اجازت بھی دی گئی ہے، کسے بھی پلاٹ پر عمارت کی این او سی قواعد و ضوابط کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یا ادارہ ترقیات کا شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ دیتا ہے لیکن ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند نے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے مذکورہ پلاٹ پر گراؤنڈ پلس پلس منزلہ عمارت کی غیرقانونی این او سی دے کر اسے ٹیکنیکل طور ادارہ ترقیات کے این او سی سے منسوب کردیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کیلئے 50 لاکھ کی ڈیل کی گئی اور میئر کے معاملات سمجھنے سے قبل لیٹر جاری کیا گیا جس سے میونسپل کمشنر اور سینیئر ڈائریکٹر لینڈ بھی لاعلم تھے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ کی جانب سے لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس کو خفیہ طریقے سے کمرشل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حیرت انگیز طور پر میئر حیدرآباد کاشف شورو شھر کی ترقی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان بنانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند اسے ماسٹر پلان کے دھجیاں اڑانے کیلئے چھوٹے چھوٹے پلاٹس کو کمرشل کرکے بلند عمارتوں کی اجازت دے کر شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں