یو اے ای کا ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات نے 6سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے اور سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پر مشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔