میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز گل پمز ہسپتا ل سے ڈسچارج، ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیا

شہباز گل پمز ہسپتا ل سے ڈسچارج، ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پمز ہسپتا ل سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ شہباز گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔ پمزہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں