میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران نیازی کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں تشدد کی ترغیب ہے وفاقی وزراء

عمران نیازی کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں تشدد کی ترغیب ہے وفاقی وزراء

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بد زبان، بے لگام عمران نیازی ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے
یہ شخص اپنے محسنوں کو گالیاں دیتا ہے(خواجہ آصف )غیر ملکی فنڈڈکو شکست دی جائے گی،احسن اقبال
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں انارکی اور تشدد کی ترغیب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ بد زبان، بے لگام فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اورتشدد کی ترغیب ہیں، یہ ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خود کو ہر احتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلی دھمکیوں پرعدالتی ایکشن لازمی ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کے حادثات اور قوم کی بد قسمتی چھوٹے انسان کو جب بڑے مرتبے یا عہدہ پہ فائز کر دے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ شخص بڑا ہو جا تا ہے، اس طرح کے شخص کی اوقات بہت کم بدلتی ہے، یہ شخص وزیراعظم رہا ہے، اپنے محسنوں سے لیکر سرکاری افسروں اور خواتین کو گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے د یں گے، انارکی پھیلانے والوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا فرض ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، ریاستی اداروں اور اہلکاروں کے خلاف عمران نیازی کے ہتھکنڈوں سے بدسلوکی، غنڈہ گردی اور پھر لالچ دینے والے ان کے مذموم عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، انشا اللہ، معاشی بحالی میں خلل ڈالنے کے لیے غیر ملکی فنڈڈ انارکی کو شکست دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں