میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص ادویات خریداری میں کرپشن

میرپورخاص ادویات خریداری میں کرپشن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اکائونٹس آفیسر شیر محمد چانہیو کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری
محکمہ صحت کرپشن اسکینڈل پر تاحال جواب دینے میں ناکام، سسٹم شیر محمد چانہیو کو بچانے اور ترقی دینے کے لئے سرگرم ہوگیا
2کروڑ 50 لاکھ کی ادویات کی خریداری میں کرپشن کیس میں شیر محمد چانہیو،ہری چند بھیل کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سندھ میں میرپورخاص سول اسپتال کے اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کے خلاف کروڑوں روپے کی ادویات کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات جاری، محکمہ صحت کرپشن اسکینڈل پر تاحال جواب دینے میں ناکام، سسٹم شیر محمد چانہیو کو بچانے اور ترقی دینے کے لئے سرگرم ہوگیا۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ میرپورخاص سول اسپتال میں 2کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات کی خریداری میں کرپشن کے کیس میں اسپتال کے اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو اور سابق ہری چند بھیل کے خلاف تحقیقات کررہا ہے، غیرقانونی طور پر ملیریا کنٹرول پروگرام میں بھرتی ہونے والے اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کے خلاف کرپشن الزامات کے سلسلے میںاینٹی کرپشن سندھ کے افسران نے اسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہری چند بھیل کو رواں برس کے شروع میں طلب کرلے ان کابیان رکارڈ کرلیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن کے افسران نے جون کے پہلے ہفتے میں میرپورخاص اسپتال میں کروڑوں روپے کی ادویات میں کرپشن کے کیس میں سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ کو لیٹر ارسال کرکے جواب طلب کیا کہ اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیوکے خلاف کرپشن الزامات سے متعلق ان کی رائے کیا ہے ، اینٹی کرپشن حکام کے لیٹر اور رابطوں کے باوجود سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اینٹی کرپشن میں میرپورخاص سول اسپتال میں ادویات کی خریداری میں کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے دوران ادویات کی خریداری میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ محکمہ صحت سندھ میں کرپٹ افسران اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے والا سسٹم تاحال سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ کے شیر محمد چانہیو سے متعلق جواب میں رکاوٹ بن گیا ہے، سسٹم اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے ، شیر محمد چانہیو کے خلاف کرپشن الزامات کے باعث میرپورخاص کی ایک بااثر شخصیت کے کہنے پر ان کا تبادلہ ٹنڈو محمد خان کیا گیا لیکن کچھ ہفتوں بعد شیر محمد چانہیو دوبارہ میرپورخاص اسپتال میں تعینات ہوگیا ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو اور سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ کرپشن الزامات کے میرپورخاص سول اسپتال کے اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیو کو فارغ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں