میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں سیاسی تصفیہ ، امریکانے پاکستان ،چین سے مددمانگ لی

افغانستان میں سیاسی تصفیہ ، امریکانے پاکستان ،چین سے مددمانگ لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکا نے کہاہے کہ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور چین، افغانستان میں کسی طرح کے سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کرنے میں مدد کریں حالاکہ اس وقت طالبان ملک بھر میں مثر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران امریکا کے پاکستان سے مطالبے سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تمام پڑوسی ممالک افغانستان میں استحکام پیدا کرنے میں مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں سے ہم نے جو بات کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ سلامتی و استحکام میں مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں، کسی طرح کا سیاسی تصفیہ ہر ایک کے مفاد میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان سرحد سے متصل ممالک کو بھی خاص چیلنجز کا سامنا ہے، طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مہاجرین افغانستان چھوڑ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطے میں واقع ممالک کی جانب سے بہتر زندگی کے متلاشی کمزور افراد کو خوش آمدید کہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امن و استحکام کی بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کے لیے بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ پاکستان ہو، عوامی جمہوری چین ہو یا خطے کے دیگر ممالک ہوں جن کا افغانستان میں مفاد ہو، ہم مسلسل ان سے اس حوالے سے تعمیری بات چیت کر رہے ہیں۔نیڈ پرائس نے تسلیم کیا کہ ‘جب چین کی بات آئی ہے تو، ظاہر ہے ہمارے مفادات کم ہی ملتے ہیں لیکن افغانستان کے موجودہ حالات پر ہماری اچھی بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک یہ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر بات چیت جاری رکھیں گے کہ ہم خطے کے ساتھیوں کے ہمراہ افغان شہریوں کی انسانی ضروریات کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں