میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئے ،آسٹریلیامیں پولیس ،مظاہرین میں جھڑپیں

لاک ڈائون کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئے ،آسٹریلیامیں پولیس ،مظاہرین میں جھڑپیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار ،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بہت سے لوگوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 پولیس افسران زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا اور تین افراد کو پولیس پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے-ہزاروں نقاب پوش مظاہرین ہفتہ کی سہ پہر میلبورن کے سی بی ڈی کی سڑکوں پر آگئے اور لاک ڈاؤن کے خلاف نعرے اور زوردار آواز سے موسیقی چلانا شروع کر دی- وکٹورین پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 218 مظاہرین کو گرفتار اور 236 کو جرمانے کردیئے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 5452 ڈالر ہے۔ پولیس نے اس موقع پر متعدد مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے بھی استعمال کیا ، پولیس نے شہر کے قریب آنے والی تقریبا 38000 کاروں کو روکنے کے بعد 137 بھی ٹکٹ جاری کیے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 32 سالہ شخص جس نے مبینہ طور پر ایک افسر پر حملہ کیا اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر کاروائی کئے جانے کی توقع ہے۔ کانسٹیبل کو سر اور گردن پر زخم آئے اور اس کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مال لینون نے کہا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی اور سوشل میڈیا فوٹیج کے ذریعے مزید لوگوں کی شناخت کی توقع ہے۔ 2000 سے زائد لوگ برسبین سٹی بوٹینک گارڈن میں جمع ہوئے تاکہ لاک ڈاؤن اور ویکسین کے اقدامات کے خلاف ریلی نکالی جاسکے۔ کوئنزلینڈ پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایس اے پولیس نے یہ بھی کہا کہ ایڈیلیڈ کے رنڈل پارک میں لاک ڈاؤن مخالف احتجاج میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں