میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا

لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۰

شہر قائد میں لوڈ مینجمنٹ اور منٹیننس کے نام پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگئی جسے جواز بنا کر گیارہ سو فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

شہر قائد میں لوڈ مینجمنٹ اور منٹیننس کے نام پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگئی جسے جواز بنا کر گیارہ سو فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بارش میں صورتحال مزید خراب ہوگئی اور کے الیکٹرک کے مزید 40 فیڈر ٹرپ ہوگئے۔فیڈر ٹرپ ہونے سے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، لیاقت آباد، نصرت بھٹو کالونی، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، گلشن حدید، رزاق آباد، گڈاپ، کاٹھور میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گارڈن میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی اور گارڈز سے ہاتھا پائی ہوئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور شدید احتجاج کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں