میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹائروں کی آڑ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹائروں کی آڑ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۰

میسرز پریمیئم انٹرپرائزز کی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹ کے دو کنٹینر درآمد کیے گئے جو کسٹمز حکام نے ضبط کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن ویسٹ نے اسمگلروں کی ایک نئی چال کو ناکام بناتے ہوئے

شیئر کریں

میسرز پریمیئم انٹرپرائزز کی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹ کے دو کنٹینر درآمد کیے گئے جو کسٹمز حکام نے ضبط کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن ویسٹ نے اسمگلروں کی ایک نئی چال کو ناکام بناتے ہوئے ٹائروں کی آڑ میں 5 کروڑ 39لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی 53ہزار کلوگرام چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اسمگلنگ میں ملوث میسرز پریمیئم انٹرپرائززکے مالک محمد یوسف اورمحمد نہال رافی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ میسرز پریمیئم انٹرپرائزز کی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹ کے دو کنٹینر درآمد کیے گئے ، مذکورہ کمپنی نے محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ گڈزڈیکلریشن میں چھالیہ کے بجائے 1کروڑ 23لاکھ 89ہزار روپے مالیت کے 520 سیٹ ٹائر وٹیوب ظاہرکیے تھے لیکن کسٹمز حکام کی جانب سے کنسائمنٹ کے ایگزامینشن کے دوران اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکنندہ کی جانب سے ٹائرٹیوب کے بجائے 5کروڑ 39لاکھ 30ہزارمالیت کی چھالیہ اسمگل کی جارہی ہے۔ مذکورہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کی جارہی تھی لیکن کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پرکنسائمنٹ روک کراس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے 53ہزارکلوگرام چھالیہ برآمد ہوئی جسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں