میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا، پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا ۔ حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا، فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا تیز ہوگا، فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے ۔ فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈائون لوڈ ہو سکتی ہے ۔ نیٹ ورک کی سپیڈ کا دارومدار آپریٹر کے پاس موجود اسپیکٹرم پر ہوگا، پی ٹی اے نے گذشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں، آپریٹر کے پاس جو اسپیکٹرم ہوگا اس پہ ا سپیڈ کا انحصار ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں