میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارے اعلی معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں، آرمی چیف

ادارے اعلی معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ اورہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں موجود مصنوعات کا جائزہ لیا۔نیا پلانٹ کم لاگت جدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔ اس دوران آرمی چیف نے پی او ایف کے ادارہ تحقیق و ترقی کی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے دفاعی،سکیورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پی او ایف مشترکہ مصنوعات کیلئے متحرک اقدامات کرے اور مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیئے نجی شعبے سے مختلف معاہدے کیے جائیں،حکمت عملی سے بنائی جانے والی مصنوعات میں بہتری آئے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پی او ایف اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بننے والے آلات سے خود انحصاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں قومی اداروں کی وجہ سے بچت بھی ہو رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں