دریائے ستلج میں پانی کے بہا ئومیں بتدریج اضافہ، 18 دیہات زیر آب
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہائو میں بتدیج اضافہ ہورہا ہے ،گنڈا سنگھ والا پر اس وقت پانی کا لیول انیس فٹ اور بہا ئوچھپن ہزار کیوسک ہے ۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کے اطراف میں اٹھارہ دیہات زیرِآب آگئے ہیں۔ انتہائی متاثرہ دیہات میں مستی کے ، چدرسنگھ اور بکی ونڈ شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرنے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، پاک فوج کے دستوں کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ دریائوں کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی منتقلی کا پلان بھی تیار ہے ۔