میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطرے میں جمہوریت نہیں نواز شریف ہیں، آصف زرداری

خطرے میں جمہوریت نہیں نواز شریف ہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کو میرے علاوہ کوئی نہیں نکال سکتا تھا۔ نواز شریف کے اپنے کرامات ہیں پنجاب اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے، جانیوالے کو کوئی روک نہیں سکتا، تحریک انصاف اور ن لیگ کے لوگ رابطے میں ہیں سونامی ختم ہوگیا، نواز شریف کے دوست سرحد پار ہیں، وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کے پی کے میں سونامی ختم ہوگیا، جانے والے کو کوئی روک نہیں سکتا، تحریک انصاف اور ن لیگ کے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں، جو ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں پنجاب میںحکومت بنانے دی، اب ہم حکومت بنائیں گے اور ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں نواز شریف کو خطرہ ہے، وفاق میں ان کا اپنا وزیراعظم ہے، پنجاب میں بھائی وزیراعلیٰ ہے، بلوچستان میں حکومت ہے تو جمہوریت کو کیسے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ مشرف کو میں ہی ہٹا سکتا تھا اور اسے ہٹایا ورنہ وہ دوبارہ مارشل لاء لگانے والے تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر دس ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے، پولیس تھی جب میاں صاحب جی ٹی روڈ سے واپس آئے تو ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا،جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ٗ نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے ٗعدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا ٗعدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے ٗاگر عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے،اگر اس آرٹیکل کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں