میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف کرمانی نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا

آصف کرمانی نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے اعلیٰ قیادت پر تنقید کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا۔آصف کرمانی نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نواز کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں جبکہ رہنماؤں کا ایک گروپ حکمرانوں کو ان کی غیر موثر طرز حکمرانی پر خوش کررہا ہے ۔سینئر سیاستدان نے کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے ۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا کیونکہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکریٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں