میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے تعمیراتی امور ٹھپ

بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے تعمیراتی امور ٹھپ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور فی بوری قیمت 1700روپے تک جا پہنچی ،سیمنٹ ،بجری ،ریت ،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کے لئے چھت بنانا مزید مشکل ہو گیا جبکہ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کے مطابق بلڈنگ میٹریل کی قیمتیںکنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1700روپے ،سریا 270روپے فی کلو ،اینٹ فی ہزار 17000روپے ،بجری 130فی فٹ ریت کا ٹرالا 25000روپے تک پہنچ گیا ہے ۔میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے ،دوسری جانب مزدور وںنے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مقامی بلڈنگ میٹریل ڈیلرز نے رواں ماہ سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں لاکھوں روپے کمائے ہیں،پرانا اسٹاک رکھ کر منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں