میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کراچی میں 3کروڑ 52 لاکھ کی مزید بے ضابطگیاں

سول اسپتال کراچی میں 3کروڑ 52 لاکھ کی مزید بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) سول اسپتال کراچی میں 3کروڑ 52لاکھ روپے کی مزید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، اسپتال انتظامیہ نے مختلف سپلائرزسے میروپینیم انجیکشن خریدے،مشکوک اور جعلی ایل پی بلز بنا کہ خطیر رقم کا غلط استعمال کیا گیا، حکومت کے خزانے کو نقصان ہونے کے باوجود محکمہ صحت سندھ نے کارروائی نہیں کی۔روزنامہ جرأت کو موصول ہوئے دستاویز کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤسول اسپتال کراچی میں مال سال 2021-22 کے دوران مختلف سپلائرزسے 97ہزار 909 میروپینیم انجیکشنز خریدکی گئیں، سیلز ٹیکس انوائس کے بغیر، غیرمنصفانہ طور زائد نرخوں پرخریداری کی گئی،جس کی رقم 3کروڑ 52لاکھ20ہزار روپے ہے، اسپتال انتظامیہ نے مشکوک اور جعلی ایل پی بلز بنائے، تمام خریداری مینوفیکچرز، بیچ نمبراور میروپینیم انجیکشن کی ر جسٹریشن نمبر کے کوالٹی کی تصدیق کے بغیر کی گئی، میروپینیم انجیکشن کا استعمال بیکٹریا کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کیلئے کیا جاتا ہے، یہ انجیکشن بیکٹریا کو مار کر ان کی نشو نما کو روک کر کام کرتا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحریری درخواستوں کے ساتھ انتظامیہ کو معاملے کی انکوائری کیلئے سفارش کی لیکن محکمہ صحت سندھ نے خطیر رقم کی بے ضابطگیوں کے باوجود بھی معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں