ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر پیجر کی سرپرستی میں پانی چوری کا میگا حب بن گیا
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ فراہمی و نکاسی آب محکمہ جاتی مافیا کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ویسٹ پانی چوری کا میگا حب بن گیا منگھو پیر روڈ کنواری کالونی میں مین ( 66 ) انچ کی لائن سے 3 انچ کے 2 غیرقانونی کنکشن جاری محکمہ جاتی مافیا نے خود غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے شروع کردیے مبین مسعود نامی پانی چوری کا بادشاہ و ڈان ایک ماربل فیکٹری کی آڑ میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے لگا جسے مبینہ طور پر اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج عامر پیجر کی مکمل سرپرستی حاصل ہئے ماہانہ کروڑوں ٹھکانے دستیاب اطلاعات کے مطابق مزکورہ ہائیڈرنٹ میں مبینہ طور پر ” عامر پیجر اور مسعود مبین کی 50 فیصد شراکت داری کا انکشاف ہوا ہئے سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو آمدنی کی مد میں کروڑوں کا جھٹکا اور دوسری طرف ضلع غربی کے مکینوں کو پانی کی بوند بوند کیلے ترسایا جارہا ہئے شہریوں نے مئیر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے پانی چوروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا شہریوں کا کہنا ہئے کہ پانی مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز سب سے پہلے گھر سے کرنا ہوگا شہر بھر میں پانی چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی کیلے پہلے محکمے کی کالی بھیڑوں کو لگام ڈالنا ہوگی جبکہ اسکے برعکس تمام اقدامات کو شہریوں نے بے اثر نمائشی اور بھتے رشوت کی رقم بڑھانے سمیت نمائشی میچ قرار دے دیا شہریوں نے مئیر کراچی سے امیدیں باندھ لیں ادھر انتہائی باوثوق و معتبر محکمہ جاتی اور بیرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانی مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیچھے محکمہ جاتی کروڑ پتی بد دیانت راشی و بھتہ خور افسران و اہلکاروں سمیت سیاسی و اسٹیٹ ایکٹرز کا باقاعدہ ایک ( NEXUS ) گٹھ جوڑ کام کررہا ہئے جنکا بیرونی پانی چوروں اور مافیا کیساتھ مکمل اشتراک ہئے ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر اس گھناونے گورکھ دھندے میں کئی علاقائی Xcn ایگزیکٹیو انجینئرز واٹر براہ راست شامل ہیں جنکو مکمل سیاسی سرپرستی اور پریشر گروپس کی غیرقانونی طور پر مکمل حمایت بھی حاصل ہئے کروڑوں/ اربوں کے اس دھندے میں صوبے کی بڑی قد آور شخصیات اور جماعتیں براہ راست شامل و ملوث ہیں ذرائع نے مزکورہ ہائیڈرنٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر اس گھناونے کھیل میں اینٹی تھیفٹ سیل کے کچھ لوگ شامل ہیں جبکہ کنواری کالونی کے ہائیڈرنٹ سے متعلق کہا جارہا ہئے کہ مبینہ طور پر اس ہائیڈرنٹ کی مکمل سرپرستی عامر پیجر کررہیں ہیں جنھیں اس دھندے اس غیرقانونی کاروبار کا براہ راست 50 فیصد بطور بھتہ رشوت جاتا ہئے وصولیوں کے اس گورکھ دھندے میں کروڑوں روپے ٹھکانے لگائے جارہیں ہیں وہ بھی بنائ ٹیکس ادائیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ مختلف عہدوں پر براجمان افسران و اہلکاروں کا اگر محکمے میں بھرتی سے قبل لائف اسٹائل طرز رہائش اثاث جات بینک بیلنس دیگر معلومات لی جائیں تو شہریوں سمیت تحقیقاتی اداروں کے بھی ہوش اڑ جانے کیساتھ ہوشربائ انکشافات کی ایک نہ ختم ہونے والی سیریل کا آغاز ہوگا جس میں کئی پردہ نشینوں کے راز فاش ہونگے ادھر ضلع غربی سمیت دیگر کئی علاقوں میں قائم پانی چوری کا نیٹ ورک اور انکے پس پشت سیاسی و سرکاری آقاوں سے متعلق ہوشربائ انکشافات اگلے شمارے میں شائع کئے جائنگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی ڈپٹی مئیر کراچی ایم ڈی واٹر بورڈ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔