میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار نے پھر سر اٹھا لیا‘کارندہ بھتے کی پرچی دیکر فرار

لیاری گینگ وار نے پھر سر اٹھا لیا‘کارندہ بھتے کی پرچی دیکر فرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھتہ خوروں نے نے ایک بار پھر سے اولڈ سٹی ایریا میں اپنی موجودگی کا احساس دلانا شروع کر دیاہے۔کھارادر کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خور گروپ نے ڈرائی فروٹ اور دال چاول کا کاروبار کرنے والے 2دکانداروں کو بھتے کی پرچیاں بھیج دیں ،بھتے کی پرچیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے پر تاجروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار نے اس ضمن میںبتایا کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص سائیکل پر اکیلا آیا تھا جس نے ایک بھتے کی پرچی جس پر 2لاکھ روپے بھتہ لکھا تھا ڈرائی فروٹ اور بھتے کی دوسری پرچی جس پر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا دال چاول کے دکاندار کو تھما کر فرار ہوگیا ، ڈرائی فروٹ کے مالک کو 2لاکھ روپے بھتے کی جو پرچی دی گئی ہے اس میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ آپ ہماری درخواست پر عمل کرینگے۔بھتے کی پرچی واجا گینگ کی جانب سے بھیجی گئی ہے جس پر لکھا ہے کہ بروز پیر کی شام 6 بجے تک 2 لاکھ روپے کی ادائیگی ہو جانی چاہیے اور اگر نہیں دیئے تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ، دکان بند کرنے سے پہلے شام 6بجے پیسے کاغذ کی تھیلی میں رکھ کر شاپر میں ڈال کے اپنی کار کے پاس چھوڑ جانا ہمارے آدمی تمہیں واچ کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر تھانے کی حدود کھوڑی گارڈن کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، دو لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر تاجر کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔دوسری جانب کھارادر پولیس نے کاغذی بازار میں بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر عمارت کے باہر ہوائی فائرنگ اور انٹرنیشنل نمبر سے کال کر کے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔آل سٹی تاجر اتحادکے صدر حماد پونا والا کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد کے ممبر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں