میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلور ملز کی من مانیاں کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ

فلور ملز کی من مانیاں کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی کلوگرام قیمت میں مزید3روپے اضافہ کردیا ہے۔فلورملز مالکان کے مطابق گندم کے نرخوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت اضافہ کیاگیا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 9روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 3، فائن آٹے کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافہ کیا گیا، چکی آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 48 روپے سے 57 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 570 روپے ہو گئی ہے۔فلور ملز مالکان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گزشتہ ہفتے گندم نہیں ملی اور سندھ سے بڑے پیمانے پر گندم پنجاب جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گندم کی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 5100 روپے ہوگئی ہے۔فلور ملز نے ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا جبکہ چکی ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت میں اضافے کیلئے اجلاس طلب کرلیاہے۔کراچی اجلاس میں چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں