میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ‘ ایس ایچ اوز کے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

حیدرآباد ‘ ایس ایچ اوز کے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کے ایس ایچ اوز جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف، حیدرآباد کے اکثر ایس ایچ اوز جرائم کی سرپرستی کرتے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کا ایس ایس پی حیدرآباد کو ناراضگی کا لیٹر، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف تحقیقات کروائیں، لیٹر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایس ایچ اوز کا جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام قادر تھیبو نے رٹائرڈ ہونے سے ایک دن قبل یعنی 17 جولائی کو ایس ایس پی حیدرآباد کو سخت ناراضگی کا لیٹر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے اکثر ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں اور شہر بھر میں چرس، شراب، آفیم، ہیروئین و دیگر منشیات بیچنے والوں کو تحفظ دیتے ہیں، پولیس افسر ماہانہ و ہفتیوار منتھلی کے ساتھ دیگر غیرقانونی کام میں ملوث ہین جس کے باعث پولیس کی کارکردگی بدترین ہوگئی ہے اور ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ غیرقانونی کاموں میں ملوث پولیس افسران بھی عھدون پر موجود ہین. لیٹر میں ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو کو کہا کہ تحقیقات کرکے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں