میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی بے قدری ،ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو گیا

روپے کی بے قدری ،ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹربینک میں ڈالر 38پیسے مہنگا ہو گیا ۔پیر کو کاروباری دن کی صبح ہی ڈالر نے پھر اڑان بھری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 57 پیسے کا ہوگیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے اضافے سے 160 روپے 19 پیسے میں بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 95 پیسے اضافے سے 160 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر کی طلب بڑھ جانے کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ادھر کاروباری ہفتے کی ابتدا میں ہی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں 100 انڈیکس 259 پوائنٹس اضافے سے 32718 ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 3 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں