میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا

لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی نژاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔حال ہی میں لندن کی پولیس کاٹوئٹر اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔ انہوںنے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ برطانوی پولیس کا ٹوئٹر اکائونٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے نالائق میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے اس کے لیے اب کوئی جائے امان نہیں۔خیال رہے کہ لندن پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ اور ای میل سروس پر سائبرحملے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔ہیکنگ کے بعد ہیکروں نے ٹوئٹر پرپراسرار توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے اور مختلف ای میل آئی ڈیز پر پیغامات ارسال کیے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہیکر ای میل کے بیرون ملک سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ،اس پرامریکی صدر نے مزید لکھا کہ لندن کے میئرصادق خان کے ہوتے ہوئے کوئی سڑک اور گلی محلہ محفوظ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات برطانوی صحافیہ کیٹی ھوبکنز کی اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھی جس میں انہوںنے کہا تھا کہ لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی سڑکیں اور گلیاں ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔ اب واضح ہو گیا کہ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ان کے کنٹرول سے باہر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ لندن کے میئرصادق خان کوناکام میئر قرار دے چکے ہیں جب کہ صادق خان کہتے ہیں ٹرمپ کی ذہنی سطح 11 سال کے بچے کی سوچ سے زیادہ نہیں۔ امریکا میں ایک ایسا شخص ملک کا صدر بنا ہوا ہے جس کی اپنی سوچ بچگانہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں