میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے سربراہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے سربراہ کی ملاقات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم نے ورلڈبینک کے سربراہ سے ملاقات کی اور ملکی معیشت میں عالمی بینک کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں ورلڈبینک کے سربراہ ڈیوڈ ملپاس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی میں ورلڈ بینک کے کردار کو سراہا اور پاکستانی کی معاشی ترقی میں ورلڈبینک کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے صحت، تعلیم اور نوجونواں کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف ڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی اور آئی ایم ایف بورڈ کے پاکستان کے لیے پیکیج کی منظوری پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملکی معیشت اور پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، طویل معاشی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ،وزیراعظم سے خوراک، صحت و دیگر شعبوں سے وابستہ سرمایہ کاروں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں وفود نے پاکستان میں صحت، خوراک و دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری پر اظہار خیال کیا اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں سہولیات میں اضافے سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں