میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم  بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں ٗ نشانہ ججز کو بنایا جارہاہے ٗ شیخ رشید

وزیراعظم بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں ٗ نشانہ ججز کو بنایا جارہاہے ٗ شیخ رشید

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھٹو کو بھی ان کے وکیلوں نے مروایا تھا اور نواز شریف کے وکیلوں نے بھی اس کیس کا ستیاناس کر دیا ہے ٗ میڈیا سے گفتگو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا ٗ بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔سپریم کور ٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ گزشتہ روز لواری ٹنل میں جو نواز شریف نے کہا وہ ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے ٗوزیراعظم نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھٹو کو بھی ان کے وکیلوں نے مروایا تھا اور نواز شریف کے وکیلوں نے بھی اس کیس کا ستیاناس کر دیا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہان نااہل ہو جائے لیکن یہ اور مریم بچ جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں، یہ نہیں جانتے ان کا نام معاشرے میں کس جگہ پہنچ چکا ہے، جو دولت لوٹی ہوئی ہے وہ بھی ضبط ہوگی اور جائیدادیں بھی جب کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں