پی ایس او شدید مالی مشکلات کا شکار، پی آئی اے 15 ارب سے زائد کا مقروض
شیئر کریں
پی ایس او کو حبکو، کیپکو، چینکوزاور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں سے 288 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہے، ذرائع
پاکستان سٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا، مختلف اداروں سے کمپنی کی وصولیاں 288 ارب روپے تک پہنچ گئیں، باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے پی ایس او کی 15 ارب 60 کروڑ روپے کی مقرض نکلی۔تفصیلات کے مطابق زیر گردش قرضے ایک بار پھر سراٹھانا شروع ہوگئے، جس کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایس او کو حبکو، کیپکو، چینکوزاور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں سے 288 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہے۔صرف پاور سیکٹر ہی پی ایس او کا 245 ارب روپے کا مقرض ہے، جس میں حبکو کو66 ارب روپے، کیپکو 33 ارب روپے اور جینکوز 146 ارب روپے کی نادہندا ہیں، با کمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے نے پی ایس او کے 16 ارب 60 کروڑ روپے ادا نہیں، جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کو ایل این جی کی مد میں پی ایس او کو 9 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔