میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

تاجروں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاجروں کو ہراساں کرنے کاعمل قابل قبول نہیں ہے، محمود مولوی
رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی نے مطالبہ کیا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری بند کیا جائے، تاجروں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے۔گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس نے اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے چاول کے تاجر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیاجس کے خلاف ایسوی ایشن نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز ،وزیر اعلی اور گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام کی یقین دہانی پر ہم نے یہ احتجاج ملتوی کیا ہے، تاجر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے یا متعلقہ ایسوی ایشن کو بتایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاجروں کو ہراساں کرنے کاعمل قابل قبول نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں