میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ کم ہونا شروع

بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ کم ہونا شروع

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 61 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 83 کروڑ ڈالر رہ گئے،مرکزی بینک
بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئے، ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ڈالروں میں 72 کروڑ کی کمی ریکارڈکی گئی، ذخائر کا مجموعی حجم 21 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 71 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، ذخائر کا حجم 15 ارب 47 کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہ گیا، تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، ان کے ذخائر 5 ارب 25 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ہفتے کے اختتام تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 61 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 83 کروڑ ڈالر رہ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پچھلے ہفتے اسٹیٹ بینک کی طرف سے کی جانے والی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی، بیرون ملک سے قابل ذکر وصولی نہیں ہوئی۔ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں