میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہالی ووڈ کے سپرسٹار دی راک کیلئے مکڑیاں سب سے خوفناک مخلوق ہیں

ہالی ووڈ کے سپرسٹار دی راک کیلئے مکڑیاں سب سے خوفناک مخلوق ہیں

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

معلوم نہیں کیڑوں سے کیوں خوفزدہ ہو جاتا ہوں ‘جب ان پر نظر پڑتی ہے تودہشت کی لہر دوڑ جاتی ہے‘دی راک
ڈیوائن جانسن المعروف دی راک ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ میں بھی سپراسٹار کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور اب وہاں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بننے تک دی راک وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ بہتر مسلز اور زیادہ اچھے جسم کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو جان کر یقین نہ آئے مگر دی راک ایک ایسی عام چیز کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں جو روزمرہ میں ہر شخص کو نظر آتی ہے مگر کروڑوں افراد پر کوئی اثر بھی نہیں ہوتا۔اور وہ ہے ہر گھر میں عام نظر آنے والی چھوٹی چھوٹی مکڑیاں۔جی ہاں واقعی اگر آپ کو لگتا ہے کہ دیکھنے میں جسیم اور باڈی بلڈر نظر آنے والے دی راک کے لیے مکڑیاں سب سے خوفناک مخلوق ہے۔اس بات کا اعتراف انہوں نے خود کچھ سال پہلے ایک ٹیلیویژن پروگرام کے دوران کیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کیڑے سے خوفزدہ کیوں ہوجاتے ہیں تاہم جب بھی اس پر نظر پڑتی ہے ان کے اندر دہشت کی لہر دوڑ جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں