میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ نے جینے کی امید چھین لی، مریضوں پر 30 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد

بجٹ نے جینے کی امید چھین لی، مریضوں پر 30 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

نئے سال کا بجٹ مریضوں ریلیف کے بجائے مزید تکلیف کا سبب بن گیا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی میں ملنے والی رعایت کی شقوں 120اور112کو ختم کردیا۔ جس کے بعد سرکاری و نجی اسپتالوں سمیت ملک بھر میں کسی بھی مرض میں مبتلا مریضوں پر20سے 30فیصد تک ٹیکس میں اضافہ ہوجائے گا۔بجٹ میں شامل ہونے والے اضافی ٹیکس کے بعد کارڈیولوجی انجیوگرافی پیس میکر سمیت دل کی ہرقسم کی سرجری 30فیصد مہنگی ہوجائے گی۔ شوگر کے معمولی ٹیسٹ سے لے کر ہیپاٹائٹس بی ۔ سی، ایچ آئی وی ایڈز۔ ڈینگی سمیت تمام ٹیسٹ بھی مہنگائی کی بلند ترین سطح پر چلے جائیں گے ۔ملک بھر میں 90سے 95فیصد میڈیکل ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں۔ جنکی قیمتوں پر اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ جی ایس ٹی بڑھنے سے خیراتی شعبے میں چلنے والے اسپتالوں پر بھی براہ راست اثرات پڑیں گے۔ اور اس سے عام مریض شدید متاثر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں