میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں آج ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں،وزیراعظم

ہمیں آج ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر روایتی برآمدات کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، ہمیں آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے معروف برآمد کنندگان کے وفد نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔برآمد کنندگان کے وفد نے صنعتوں کے لئے بجلی کے نرخ میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم اور حکومت پاکستان کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے اسے صنعتی اور برآمدی شعبے کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار اور حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور ٹیکس چوروں کو سزا دلوانے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔شرکا ء سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملک تبھی ترقی کرے گا جب برآمدی شعبہ تیز اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان لائق احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ غیر روایتی برآمدات فروغ دینے کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، ہم برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھائیں گے ، صنعت کاروں اور تاجروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کے تمام مسائل کے فوری حل کے حوالے سے وفاقی وزراء کو وفد کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں