میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جناح ہاؤس پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے مقررہ وقت 7 بجے تک پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت پانچ ملزمان کو شام سات بجے تک پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔جے آئی ٹی نے ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن کو چیئرمین پی ٹی آئی سمیت پانچ ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔ ملزمان میں حماد اظہر ،حسان خان نیازی اور مراد سعید بھی شامل تھے۔سمن میں کہا گیا تھا کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں گے، مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے بعد انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اہلکاروں کی نفری کو تعینات کیا گیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ مقررہ وقت تک پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا بھی امکان ہے کیونکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوْمقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک اور مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت چار ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں