میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میں غیر قانونی تعمیرات گینگ وار،کالعدم بی ایل اے کی سرمایہ کاری کا انکشاف

لیاری میں غیر قانونی تعمیرات گینگ وار،کالعدم بی ایل اے کی سرمایہ کاری کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

لیاری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات میں لیاری گینگ وار اور کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا پیسہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے کالعدم دہشت گرد تنظیمیں نام نہاد بلڈرز کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات میں بھاری رقوم انویسٹ کررہی ہیں ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سسٹم مافیا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز سے بھاری بھتہ لے کر انہیں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔بلڈر مافیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ مل کر رہائشی پلاٹوں پر کثیرالمنزلہ غیر قانونی تعمیرات کرا رہی ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران جو بلڈرز منظر عام پر آکر غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں وہ ماضی میں کبھی لیاری میں کسی بھی قسم کی تعمیرات میں ملوث نہیں تھے ۔اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں بعض نام نہاد بلڈرز لیاری گینگ وار اور کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے پیسے غیر قانونی تعمیرات میں لگا کر انہیں بھاری منافع دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لیاری میں 100 سے زائد غیرقانونی کثیرالمنزلہ تعمیرات کی جارہی ہیں، جو ماضی میں کبھی بھی اتنی تیزی سے نہیں کی گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈرمافیا کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کی سرپرستی حاصل ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری کے ایک پرائیویٹ شخص یونس کو اپنا بیٹر مقرر کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یونس غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز سے اپنے معاملات طے کرتا ہے اور ہفتہ وار بھاری رقوم ایس بی سی اے افسران کو پہنچاتا ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اس کو مسقط اور ایران کے نمبروں سے گینگ وار کے دہشت گردفون کر کے ہراساں کرتے ہیں ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب سیکورٹی ادارے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرکے ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران مذکورہ دہشتگر دوں کے سرمائے سے کام کرنے والے بلڈرز کو تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بھی لیاری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کا رروائی سے گریز کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں