میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے، حادثات کی وجہ سے عوام کا اعتماد ختم ہو گیا،وزیر ریلوے کا اعتراف

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے، حادثات کی وجہ سے عوام کا اعتماد ختم ہو گیا،وزیر ریلوے کا اعتراف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے، حادثات کی وجہ سے اعوام کا ہم پر اعتماد ختم ہو گیا، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ میرے پاس میڈیا و کمیٹی کے لیے کوئی مثبت بات نہیں ہے ریلوے کو ہم نے تباہ کیا ہے حادثے کی وجہ سے اعتماد ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیلونوں سمیت وزیراعظم کا سیلون بھی کرائے کے لیے دیدیاہے،ریلوے سٹیل شاپ کے افسران کی باہر فیکٹریاں ہیں یہاں سامان بناکر باہرفروخت کرتے ہیں ، \6ماہ کا ذمہ دار ہوں اس سے پہلے جو ریلوے میں ہورہاہے اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں ،20گریڈ کے افسر کو ازخیل ڈرائی پورٹ میں من پسند ا?دمی کو کنٹریکٹ دینے پر جلد نکال رہے ہیں انکوائری مکمل ہوگئی ہے ،وہ مسافر ٹرینیں چلیں گئی جو منافع میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے افسران کے بچے لندن میں پڑرہے ہیں کرپشن کے ہرروز نئے کیس دیکھ کر میرا بلڈ پریشرہائی ہوجاتاہے،اللہ ریلوے کو تباہ کرنے والے مافیا کی اولاد کو بھی تباہ کرے، ریلوے حکام کی جانب سے تحریری ہدایات ماننے سے انکار پر وزیر ریلوے اعظم سواتی پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے مافیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاہوں،جنہوں نے جان بوجھ کرپاکستان ریلوے کو تباہ کیا اللہ ان کی اولاد کو بھی تباہ کرے۔کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو تیل کی سپلائی ریل کے ذریعے کرنے کی سفارش کردی۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ سال 2021میں اب تک ماہانہ 8.9حادثات ماہانہ ہورہے ہیں اب تک 47حادثات ہوئے ہیں۔پنشن کابوجھ پر سال بڑرہااس سال 35ارب روپے سے برگیاہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس چیرمین سینیٹرمحمد قاسم کی سربراہی میں پپس ہال پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوا۔اجلا س میں ڈپٹی چیرمین سینٹ مرزا محمد ا?فریدی ،سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی ،سینیٹردوست محمدخان ،سینیٹر مشاہد حسین سید ،سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے شرکت کی۔کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی ،سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی ،سیکرٹری ریلوے بورڈ ظفرزمان رانجھا،اور سید مظہر علی شاہ نے شرکت کی۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کمیٹی کوبتایاکہ ریلوے مافیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاہوں۔11دسمبر 2020کو میرے وزیر ریلوے کانوٹیفکیشن ہوا اور 15دسمبر کو حلف لیا۔میں نے 1974میں ریل کا سفر کیا حویلیاں سے بیگم کو کراچی لے کرگیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں