میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت باز نہ آیا تو چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجے گاچینی تجزیہ کار

بھارت باز نہ آیا تو چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجے گاچینی تجزیہ کار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

چینی تجزیہ کار نے بھارت کے باز نہ آنے کی صورت میں اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے معروف تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ بھارت باز نہ آیا تو چین بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔ایک انٹریو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا تو چین اور بھارت کے مابین جنگ کا آغازہو سکتا ہے۔وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چینی سرزمین سے دستبرداری سے انکار نہیں کرتا تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑ سکتی ہے اور اگر ہم بھارت کے موقف کو درست مان لیں تو پھر چین بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فوج بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔میرے خیال میں بھارتی حکومت کو اب جاگنے اور حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔اس معاملے میں بھارت کا موقف درست تسلیم کر لیا جائے تو پوری دنیا خانہ جنگی کی طرف جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں