میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مکمل ناکام

حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مکمل ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حیدرآباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن مکمل ناکام، ضلعی انتظامیہ نے 19 جون سے قاسم آباد، لطیف آباد کی 2 یوسیز اور سٹی کی ایک یوسی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں عدم تعاون کے باعث شہری عذاب میں آگئے، پوش علاقے سیل ہی نہیں کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسے پلاننگ کے حیدرآباد کے تحصیل قاسم آباد کے 90 فیصد علاقوں، لطیف آباد کی 2 یوسیز اور سٹی کی ایک یوسی میں 19 جون سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن مکمل طور ناکام ہوچکا ہے، متعلقہ تحصیلون کے اسسٹنٹ کمشنرز ایک دو گھنٹے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ نکل شہریوں کو حراسان کرکے واپس چلے جاتے ہیں جبکہ متعلقہ علاقوں کے پوش علاقوں کو سیل نہیں کیا گیا لیکن کچی آبادیوں کو سیل کرکے شہریوں کی آمدرفت مشکل بنا دی گئی جبکہ ایمرجینسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے بھی کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے عدم تعاون کے باعث شہری عذاب میں آگئے ہین.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں