میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مایوس کن کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑیوں کا ہوٹل سے باہر نکلنا دشوار

مایوس کن کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑیوں کا ہوٹل سے باہر نکلنا دشوار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ہوٹل سے باہر نکلنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔پاکستان اب تک ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے جب کہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔پاکستان اپنا چھٹا میچ آج(اتوار کو) جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔دونوں ٹیموں کے لیے میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔قومی ٹیم کو آخری میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔قومی کھلاڑی جہاں جاتے ہیں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے چند لوگوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پلیئرز بھی کافی پریشر کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں