میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(میرعلی واقعہ)پاک فوج پر الزامات بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار

(میرعلی واقعہ)پاک فوج پر الزامات بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی منصوبہ بندی اور کارروائی فتنہ الخوارج نے کی
دہشتگرد گروہ شہری آبادی کو انسانی ڈھال بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں، آئی ایس پی آرکی وضاحت جاری
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق آئی ایس پی آرنے وضاحت جاری کردی جس میں بعض حلقوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض پلیٹ فارمز پر پاک فوج کے خلاف بدنیتی پر مبنی منفی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی منصوبہ بندی اور کارروائی فتنہ الخوارج نے کی، جنہیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ شہری آبادی کو انسانی ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے، بھارتی ایما پر کام کرنے والے عناصر عوام اور فوج میں تفریق ڈالنا چاہتے ہیں لیکن پاک فوج دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر بزدلانہ حملہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے، ایک اور بزدلانہ اور بھیانک حملے میں جس کی منصوبہ بندی بھارت کی دہشت گرد ریاست نے کی تھی اور بلوچستان میں اس کے پراکسیوں نے اسے انجام دیا اس حملے میں آج خضدار میں سکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 3 معصوم بچے اور 2 بالغ افراد شہادت کو گلے لگا چکے ہیں اور متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں، اس بزدلانہ بھارتی اسپانسرڈ حملے کے منصوبہ سازوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور انجام دینے والوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں