میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحی کب ہوگی؟ حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہوگا

عیدالاضحی کب ہوگی؟ حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہوگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
عیدالاضحی کب ہوگی حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہوگا، وزارت مذہبی آمور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعد 27 مئی وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان 27 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے، جو 29 ذوالقعد (27 مئی) کو کوہسار بلاک، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اگر 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعرات منائی جائے گی۔ بصورت دیگر چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 7 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں