میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایل ،چیف ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے مسترد کرنے لگے

این آئی سی ایل ،چیف ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے مسترد کرنے لگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو افسر نے بورڈ کا فیصلہ نظر انداز کردیا،منیجر کے عہدوں پر خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے بلال کولی اور فواد خان کی برطرفی کے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سی ای او خالد حمید نے 3 برس گذرنے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں کیا،جبکہ مذکورہ افسران کوجنرل منیجرکے عہدوں پر ترقیاں بھی دیدی گئیں ہیں، محکمہ کامرس سمیت دیگر متعلقہ حکام نے تحرک نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں 28 مئی 2021 پر بورڈ کے 117 ویں اجلاس میں قواعد و ضوابط کے برخلاف اور بغیر اشتہار جاری کیے بھرتی ہونے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے متعلق فیصلہ ہوا لیکن 3 برس گزرنے کے باوجوداس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے جبکہ کمپنی سیکریٹری کی جانب سے جاری کیے گئے بورڈ منٹس کے لیٹر میں بھی مذکورہ ملازمین کے بغیر اشتہار بھرتیوں کے متعلق بتایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او خالد حمید نے بلال کولی اور فواد خان کو برطرفی کے بجائے جنرل منیجر کے عہدوں پر ترقیاں دیدی ہیں، این آئی سی ایل میں مبینہ طور پر خلاف ضابطہ امور پرمحکمہ کامرس و دیگر متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے باعث ادارے کے اہل و قابل ملازمین اور افسران مایوسی کا شکار ہیں، اس ضمن میں سی ای او خالد حمید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق عزیز سے موقف لینے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں