میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی دوبارہ وزیراعظم بنے تو چھ ماہ کے اندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے ، عمر عبداللہ

مودی دوبارہ وزیراعظم بنے تو چھ ماہ کے اندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے ، عمر عبداللہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تو وہ چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک خصوصی میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اگر بھارت میںبھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ریلیف کی کوئی توقع نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے ، ان کے اقتدار میں واپس آنے سے کچھ بھی اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سینئر لوگ آئین کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے ، اس کو دوبارہ لکھنے اوربھارت کو ازسرنو تشکیل دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ عمرعبداللہ نے خبردارکیاکہ مودی کے دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں آزاد کشمیر پر پاکستان کے ساتھ فوری جنگ کا امکان ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے سینئر عہدیداروں کے بیانات کا حوالہ دیا جن میں کہاگیا ہے کہ مودی کے دوبارہ انتخاب کے چھ ماہ کے اندر اندرآزاد کشمیر پر پاکستان کا کنٹرول ختم کرنے کی کوشش ہو گی جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جنگ کا باعث بن سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں