میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بلڈر ثاقب کو عدالتی فیصلے کے خلاف ڈی جی سسٹم کی سرپرستی حاصل

سندھ بلڈنگ، بلڈر ثاقب کو عدالتی فیصلے کے خلاف ڈی جی سسٹم کی سرپرستی حاصل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سرپرستی کرنے والے ریحان الائچی سسٹم کے ساتھ اب ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کا سسٹم بھی منظم انداز میں فعال ہوچکا ہے ، خلا ف ضابطہ تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے سندھ بلڈنگ افسران اور بھتہ خوری پر مشتمل کارندوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ثاقب نامی بلڈر کی غیرقانونی تعمیرات کو اس وقت ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کے سسٹم کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، عدالتی فیصلے کے برخلاف غیرقانونی تعمیرات کی چھوٹ دیتے ہوئے یہ یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ کسی صورت انہدامی کارروائی نہیں ہوگی ، ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک سی پلاٹ نمبر اے 11 ، جے 136 ، سی 141 پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،اس وقت ڈائریکٹر علی اسد ، بیٹر طارق عزیز ودیگر ضلع وسطی میںریحان الائچی کے ساتھ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا سسٹم چلانے پر مامور ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں