میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھ پت جیل سے رہائی کے بعد ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ۔رہائی کے بعد ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔آج لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کا مؤقف تھا کہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا۔ انہوں نے کسی امیدوار سے بھرتی کے لیے رقم وصول نہیں کی۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔ اینٹی کرپشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پرویزالہٰی کو 25 اکتوبر 2023ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں