میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ زراعت سندھ، کرپشن زدہ افسر حاجی امداد میمن سیکریٹری کی پوسٹ کیلئے پر تولنے لگا
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، کرپشن زدہ افسر حاجی امداد میمن سیکریٹری کی پوسٹ کیلئے پر تولنے لگا، حاجی امداد میمن نچلی گریڈ میں راڈ مین کے عہدے پر بھرتی ہوا، ترقیاں حاصل کرتا گریڈ 21 تک پہنچا، حاجی امداد میمن ڈائریکٹر جنرل بجٹ اینڈ اکائونٹ سندھ کے عہدے پر براجمان، امداد میمن کے خلاف نیب سمیت اینٹی کرپشن میں متعدد تحقیقات زیر تفتیش، تفصیلات کے مطابق کرپشن زدہ افسر سیکریٹری زراعت کیلئے پر تولنے لگا ہے، حاجی امداد میمن نامی افسر نچلی گریڈ میں راڈ مین کے عھدے پر بھرتی ہوا اور ترقیاں حاصل کرتے کرتے گریڈ 21 تک جا پہنچا، حاجی امداد میمن کو محکمہ زراعت سندھ کے سسٹم کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے اور محکمہ زراعت کے تمام معاملات قاضی اعجاز میھسر کے سیکریٹری بننے سے قبل حاجی امداد میمن کے حوالے تھے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری زراعت نے حاجی امداد میمن کو بائے پاس کرتے ہوئے محکمے میں اپنا سس?م لاگو کردیا اور سیکریٹری کے لاگو کردہ سسٹم کا ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو اور ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ اہم حصہ ہیں، محکمہ زراعت میں دو سسٹم آمنے سامنے آنے کے بعد افسران پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کے عھدے پر براجمان حاجی امداد میمن نے سیکریٹری بننے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے جس کے باعث موجودہ سیکریٹری اور حاجی امداد میمن میں تنازع شدت اختیار کر چکا ہے، واضع رہے کہ حاجی امداد میمن کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں متعدد تحقیقات زیر تفتیش ہیں، محکمہ زراعت میں دو سسٹم آمنے سامنے ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں