میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے بشریٰ بی بی کے کرپشن کے ثبوت نہیں دکھائے گئے، عمران خان

مجھے بشریٰ بی بی کے کرپشن کے ثبوت نہیں دکھائے گئے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نہ تو جنرل عاصم منیر نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔سابق وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں کیے گئے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم نے انہیں ان کی اہلیہ بشری بی بی کے کرپشن کے ثبوت (کیسز) دکھائے جس کے بعد انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ ٹیلی گراف میں 21 مئی کو بین فارمر کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو ان کی اہلیہ کی کرپشن کے ثبوت دکھائے تھے۔مضمون کے مطابق جنرل عاصم منیراس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کے قریبی لوگوں پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے، جس کے بعد انہیں جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے آٹھ ماہ بعد ہی ہٹا دیا گیا۔دریں اثنا امریکی ٹیلی ویڑن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ میری حکومت گرانے کا مقصد کیا تھا؟۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جنگل کے قانون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوج سے کبھی مسئلہ نہیں تھا، پچھلے 60 سال کا آدھا عرصہ ملک میں فوجی حکومت رہی۔ ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج سری لنکا سے بھی بدتر معاشی حالت میں ہیں۔ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو صرف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کردے تو ملک میں جمہوریت ممکن نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 10 ہزار سے زیادہ پی ٹی آئی ورکرز جیل میں ہیں، فوجی عدالتوں میں ہمارے خلاف مقدمات چلانے کی بات ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی ایک وجہ یہ تھی کہ میری جماعت مقبول سے مقبول تر ہو رہی ہے۔ میری سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں