میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید زلزلہ کے لیے تیار رہیں!ولندیزی ماہر کی خوفناک پیش گوئی

شدید زلزلہ کے لیے تیار رہیں!ولندیزی ماہر کی خوفناک پیش گوئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبِٹس ایک مرتبہ پھر زلزلوں کی پیشین گوئی کے ذریعے شہ سرخیوں کا موضوع بن رہے ہیں۔ فرینک ہوگریبِٹس نے اپنی تازہ ترین وراننگ نما پیشین گوئی کی بنیاد سیاروں اور زمین سے مربوط ان کی نقل وحرکت پر رکھی ہے جو عمومی طور پر زلزلے کا باعث بنتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متنازع سائنسدان نے پیشین گوئی کی کہ سیاروں کی جیومیٹری شدید اور ہائی رسک زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے SSGEOS سے وابستہ ارضیاتی اتھارٹی کے اکائونٹ پر پوسٹ کردہ وارننگ میں بتایا کہ اتوار چاند اور سیاروں کی بننے والی جیومیٹری ریختر سکیل پر چھ درجے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔امکانی طور پر 22 مئی کو اس سے بھی شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے اس سے پہلے مریخ اور زحل سیاروں کی حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ریکٹر سکیل پر 8 درجے شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں زلزلے کی شدت میں اضافے اور اگست میں سب سے زیادہ شدید زلزلے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں