میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور پولیس کا چھاپہ، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب گرفتار

لاہور پولیس کا چھاپہ، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہی پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا گیا۔ اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا۔ پولیس دونوں افسران کو گھروں پر موجود نہ ہونے کے سبب گرفتار کرنے میں ناکام رہی کیونکہ دونوں آفیسرز گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور اسمبلی آفیسرز کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اہل خانہ کو ہراساں بھی کیا گیا۔ پولیس ایکشن کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کو حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے، پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں