کراچی میں ڈرون کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈرون کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردی کے خدشے کے باعث ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ نے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کرنے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں دو ماہ کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی رہے گی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بذریعہ آئی جی سندھ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ خط میں سرکاری عمارتوں سمیت دیگر مقامات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ڈرون کے ذریعے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ساؤتھ میں ایس ایچ او کو دفعہ 144 کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کا اختیار ہے۔